Tuesday, November 14, 2017

مونگی (زچہ کے لیے مقوی حلوہ)

کالے چنے بھنے ہوئے : آدھا کلو (چھیکوں سمیت)
مونگی ثابت بھنی ہوئی : آدھا کلو (صاف کر کے دھو کر خشک کر کے بھون لیں )
اصلی دیسی گھی : آدھا کلو 
سونف : آدھا پاؤ (بھون کر چاول نکال لیں )
نا ریل کھوپرا پاوڈر : آدھا پاؤ 
بادام گری : آدھاپاؤ 
کاجو : آدھا پاؤ
پستہ : آدھا پاؤ 
سوگی : آدھا پاؤ 
گوندیں : آدھا پاؤ 
مھکانے : آدھا پاؤ 
چار مغز : آدھا باؤ
ترکیب : بادام ، کاجو اور پستہ کو تھوڑا دیسی گھی ڈال کراکٹھا بھون لیں اور اسی طرح سوگی ،مغز، مکھانے اور گوند کو تھوڑا ٹھوڑا دیسی ڈال کر الگ الگ بھون لیں ماسوائے سوگی کے تمام اشیاء کو موٹا موٹا پیس لیں  
 چنے اور  مونگی کو باریک پیس لیں اور باقی پچے ہوئے دیسی گھی میں بھون لیں 
اب ان تمام اشیاء کو آپس میں مکس کر لیں (اچھی طرح مکس کریں)
اب اس میں دو طریقہ سے چینی شامل کی جاسکتی ہے
طریقہ نمبر ایک : تمام اشیاء کی نسبت تیسرا حصہ باریک پیس کر شامل کریں (اچھی طرح مکس کریں)
طریقہ نمر دو : تمام اشیاء کی نسبت تیسرا حصہ چینی کا شیرا بنا کر شامل کریں (اچھی طرح مکس کریں)
خوراک : دو سے تین چمچ دودھ کے ساتھ ناشتے میں استعمال کریں