Sunday, March 6, 2016

اعضائے رئیسہ کیلئے فوڈ سپلیمنٹ

1. مربہ آملہ :25گرام
2. مربہ سیب :25 گرام
3. مربہ گاجر:25 گرام
4. مربہ ھریڑ :50 گرام
5. جوارش انارین 1 ڈبی
6. جوارش جالینوس 1 ڈبی
7.دواالمسک معتدل 1 ڈبی
8.خمیرہ گاؤزبان پچاس گرام
9. گلقند پچاس گرام
10. دانہ چھوٹی الائچی دس گرام
ترکیب : مربہ جات سے گٹھلیاں دور کرلیں اور ملا کر کوٹ کر یکجان کرلیں. پھر تمام معجونیں اور خمیرہ وغیرہ ملا کر کوٹ کر مکس کریں اور آخر میں الائچی کا سفوف ملا لیں. تیار ھے
اس معجون کو کسی شیشے کے جار میں محفوظ رکھیں.
خوراک : صبح شام ایک چمچ سے تین چمچ تک بلحاظ عمرمرد خواتین سب استعمال کر سکتے ھیں
فوائد: ٹانک کے طور پر معدہ کو تقویت دیتا ھے. گیس تبخیر کو ختم کرتا ھے. اعصاب کو طاقت دیتا ھے. دل اور دماغ کے لئے فرحت بخش ھے.