Thursday, June 29, 2017

دماغی طاقت ، مضبوطی جسم

 دیسی انڈے :24 عدد
 کالےچنے بھنےہوئے:  250 گرام
الائچی چھوٹی سبز : 10 گرام
گری بادام : 250 گرام
 پستہ:  100 گرام
چاروں مغز:  100 گرام
 چینی ایک کلو (اگر دیسی شکر ہوجائے تو اس سے بہتر ہے)
 گوند پھَلائی : 250 گرام
 دودھ کا کھویا 500 گرام
 دیسی گھی : ایک کلو
ترکیب : نمبر دو تا نمبر سات اشیاء کو خوب باریک پیس لیں اب ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں جب انڈے اچھی طرح پھٹ جائیں تو نمبر دو تا نمبر سات کا سفوف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ گوند پھَلائی کو علیحدہ پیس لیں۔ اب کسی بڑے برتن میں گھی کو آگ پر رکھیں۔ گھی جب سرخ ہو تو گوند پھَلائی کو ڈال دیں جب گوند پھَلائی کا رنگ سرخ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہوجائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہوکر علیحدہ نظر آنے لگے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھوئے کی سفیدی ختم ہوجائے اور اس کےا ندر کی نمی گھی میں جذب ہوکر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کرلے۔تب اتار لیں‘ حلوہ تیار ہے۔ ٹھنڈا کرکے صرف اور صرف شیشے کے مرتبانوں میں چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ڈال کر محفوظ رکھیں

خوارک : ناشتے کے وقت ایک چمچ رائس اسپون یعنی چاول والا گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھالیں‘
فوائد :  انشاء اللہ بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آجائیں گی جو پڑھا وہ بھی نہیں بھولے گا اور دماغ کو کمپیوٹر کردے گا۔نوٹ: یہ  حلوہ اگرسردیوں میں کھائیں تو اس کا اثر عمر بھر رہے گا 
احتیاط :  موسم سرما میں ہی استعمال کریں۔ موسم گرما میں نہ استعمال کریں