Thursday, June 29, 2017

خوبصورتی‘ طاقت اور دماغی قوت کیلئے

مغز بادام شیریں
 مغز خربوزہ
 مغز کھیرا
 مغز ککڑی
 مغز تربوز
مغز کدو
 منقیٰ
 سونف
 شہد خالص
ترکیب : یہ سب ادویات روزانہ حسب ضرورت لے کر کونڈی میں ڈنڈے کیساتھ اس قدررگڑیں کہ باریک ہوجائیں اور اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ملا کر خوب اچھی طرح رگڑیں یہاں تک کہ پانی کا رنگ دودھ جیسا ہوجائے پھر اس گھوٹا میں تھوڑا سا روح کیوڑہ اور ایک چمچ شہد ملا لیں
اگر اس گھوٹا میں دودھ ملانا چاہیں توملاسکتےہیں۔ دودھ مکس کرنے سے زیادہ مقوی ہوجائے گا۔
خوراک : ایک گلاس صبح نہار منہ اور ایک گلاس عصر کے وقت خا لی پیٹ 
اگر ہوسکے تو دوسر عصر کے وقت  استعمال کریں۔ 
مدت استعمال : چالیس دن کے متواتر
فوائد :  جسم صحت مند ‘ توانا‘ خوبصورت اور سمارٹ بناتا ہے ۔ قبض کو دور کرتا ہے۔ معدے کو اعتدال پرلاتا ہے۔ دماغ کو قوت دیتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے‘ زیادتی پیاس کو ختم کرتا ہے۔ میعادی بخار کیلئے فائدہ مند ہے۔ گرمی کی وجہ سے ہونے والے سردرد کیلئے مفید ہے۔ یہ نسخہ دماغ اور تمام جسم کو طاقتور‘ سمارٹ بناتا ہے۔ جسم کے تمام حصوں کی نشوونما کرتا ہے۔ 
احتیاط : اگر یہ درج بالا نسخہ گرمیوں میں استعمال کیا جائے تو اس کے نتائج بہت زیادہ ہوں گے۔
 زیادہ سے زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے بھی کچھ نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ ہی ہے۔ اس لیے اس نسخہ کو آپ دن میں کئی بار بھی استعمال کرسکتے ہیں۔