Tuesday, November 14, 2017

مونگی (زچہ کے لیے مقوی حلوہ)

کالے چنے بھنے ہوئے : آدھا کلو (چھیکوں سمیت)
مونگی ثابت بھنی ہوئی : آدھا کلو (صاف کر کے دھو کر خشک کر کے بھون لیں )
اصلی دیسی گھی : آدھا کلو 
سونف : آدھا پاؤ (بھون کر چاول نکال لیں )
نا ریل کھوپرا پاوڈر : آدھا پاؤ 
بادام گری : آدھاپاؤ 
کاجو : آدھا پاؤ
پستہ : آدھا پاؤ 
سوگی : آدھا پاؤ 
گوندیں : آدھا پاؤ 
مھکانے : آدھا پاؤ 
چار مغز : آدھا باؤ
ترکیب : بادام ، کاجو اور پستہ کو تھوڑا دیسی گھی ڈال کراکٹھا بھون لیں اور اسی طرح سوگی ،مغز، مکھانے اور گوند کو تھوڑا ٹھوڑا دیسی ڈال کر الگ الگ بھون لیں ماسوائے سوگی کے تمام اشیاء کو موٹا موٹا پیس لیں  
 چنے اور  مونگی کو باریک پیس لیں اور باقی پچے ہوئے دیسی گھی میں بھون لیں 
اب ان تمام اشیاء کو آپس میں مکس کر لیں (اچھی طرح مکس کریں)
اب اس میں دو طریقہ سے چینی شامل کی جاسکتی ہے
طریقہ نمبر ایک : تمام اشیاء کی نسبت تیسرا حصہ باریک پیس کر شامل کریں (اچھی طرح مکس کریں)
طریقہ نمر دو : تمام اشیاء کی نسبت تیسرا حصہ چینی کا شیرا بنا کر شامل کریں (اچھی طرح مکس کریں)
خوراک : دو سے تین چمچ دودھ کے ساتھ ناشتے میں استعمال کریں 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

Thursday, June 29, 2017

شوگر‘ بلڈپریشر‘ ٹینشن اور جوڑوں کا درد کے لیے

نمبر 1 
 ریوند چینی پچاس گرام
 میٹھا سوڈا پچاس گرام
 سونٹھ پچاس گرام 
 ترکیب: سب  کوٹ پیس کر ہوا بند مرتبان میں محفوظ رکھیں 
(اگر زیادہ عرصہ رکھنے سے دوائی کی حالت تبدیل ہو تو خراب نہ سمجھیں پانچ سال تک خراب نہیں ہوتی۔ (کیڑا لگا نہ ہو) 
نمبر 2 
 عناب آدھا کلو‘
 سونف آدھا کلو‘
 پودینہ خشک صاف کیا ہوا آدھا کلو
 گوند کیکر آدھا کلو 
 ترکیب : کوٹ پیس کر رات کو ایک لیٹر نیم گرم پانی میں پانچ بڑے چمچہ بھگودیں۔ صبح مل چھان کر ساری محفوظ رکھیں۔ طریقہ استعمال : سارا دن چار‘ پانچ یا تین بار یہ پانی مستقل پئیں اور سارا ختم کریں۔کھانے سے پہلے یا بعد میں پینے کی شرط نہیں ہے۔ ہر بار آدھا چائے والا چمچ پہلے فارمولے کا گلاس میں حل کریں یا منہ میں ڈال کر اوپر سے دوسرا فارمولہ پی لیں۔ موسم سرما میں نیم گرم کرکے پئیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جسم کو طاقتور، مضبوط اورفربہ کرنے کے لیے

مغز بادام شیریں 
 نشاستہ 
کتیرا سفید
 شکر یا مصری
انجیر : 2 عدد
دودھ : ایک پاو
مغز بادام شیریں ، نشاستہ ، کتیرا سفید، شکر یا مصری تمام ادویہ ہموزن لے کر سفوف تیار کرلیں۔ انجیر2 عدد  ڈیڑھ پاﺅ دودھ میں جوش دے کر کسی کھلی جگہ ڈھانپ کر رکھ دیں 
خوراک صبح ایک چمچ سفوف کھا کر دودھ پی لیں اور انجیر کھالیں۔ 
فوائد : جسم کو طاقتور، مضبوط اورفربہ کرتی ہے
احیتاط :  یہ دوا چاند کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک استعمال کرنی چاہئے۔ اس کے بعد دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

دل، دماغ،جگر اور اعصاب کی طاقت کے لیے

تل سیاہ ایک پاﺅ 
مغز بادام شیریں ایک چھٹانک 
 ناریل آدھ پاﺅ 
 مصری آدھ پاﺅ
ترکیب :  تمام ادویہ کا سفوف تیار کرلیں۔
خوراک : رات کو دو چمچ بڑے ہمراہ نیم گرم دودھ
فوائد:  استعمال کرنے سے جسم طاقتور ہوتا ہے اورجسم میں نشاط وپھرتی پیداہوتی ہے۔دل، دماغ،جگر اور اعصاب کو طاقت پہنچتی ہے۔ چہرہ ہشاش بشاش ہوجاتا ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

دبلا پن

چھوہارے : 4 عدد
کیلے : 4 عدد
دودھ : آدھا کلو
 ترکیب : رات کے وقت  چھوہارے ایک پاﺅ گرم دودھ میں بھگودیں 
خوراک  :  صبح نہار منہ اچھی طرح چباکر کھالیں اور اوپر سےدودھ پی لیں۔
پھر رات کو سونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے یا بعد نماز عصر چار عدد کیلے کھاکر ایک پاﺅ دودھ پی لیا کریں
مدت استعمال ۔ کم از کم 40 دن


وجوہات دبلا پن : ضعف دماغ و اعصاب، امراض معدہ، امراض جگر، پیٹ کے کیڑے، بھوک نہ لگنا، ناقص غذاءکااستعمال، متوازن غذا ءکا استعمال نہ کرنا، خون میں سیرم البیومن (پروٹین) اور ہیموگلوبن کی کمی کا واقع ہونا، کثرت جماع، خون کی کمی ،جریان کی کثرت، احتلام کی زیادتی، اختناق الرحم، کثرت حیض، لیکوریا، قوت مدافعت کی کمزوری، رنج و غم فکر و تردداور بہت زیادہ سوچ وبچار میں مفید ہے 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جریان اور احتلام

تخم کونچ پچاس گرام 
تال مکھانہ پچاس گرام 
کوزہ مصری سو گرام 
 ترکیب : سب کا باریک سفوف بنا لیں
خوراک :  پانچ گرام صبح و شام ایک تا دو گلاس نیم گرم دودھ لیں 
مدت استعمال: پندرہ یو م  (کم از کم )

مکمل تحریر اور تبصرے>>

خون کی کمی

 زعفران :10گرام 
سونف :100گرام 
زوفا :125 گرام
دیسی چینی: 200گرام 
ترکیب : سب اشیاء کو پیس کر ملا لیں 
خوراک دن میں تین بار ایک ایک گرام پانی کی ساتھ لیں 
فوائد : چند دنوں میں آپ تبدیلی محسوس کریں گے(انشااللہ)
مکمل تحریر اور تبصرے>>

خوبصورتی‘ طاقت اور دماغی قوت کیلئے

مغز بادام شیریں
 مغز خربوزہ
 مغز کھیرا
 مغز ککڑی
 مغز تربوز
مغز کدو
 منقیٰ
 سونف
 شہد خالص
ترکیب : یہ سب ادویات روزانہ حسب ضرورت لے کر کونڈی میں ڈنڈے کیساتھ اس قدررگڑیں کہ باریک ہوجائیں اور اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ملا کر خوب اچھی طرح رگڑیں یہاں تک کہ پانی کا رنگ دودھ جیسا ہوجائے پھر اس گھوٹا میں تھوڑا سا روح کیوڑہ اور ایک چمچ شہد ملا لیں
اگر اس گھوٹا میں دودھ ملانا چاہیں توملاسکتےہیں۔ دودھ مکس کرنے سے زیادہ مقوی ہوجائے گا۔
خوراک : ایک گلاس صبح نہار منہ اور ایک گلاس عصر کے وقت خا لی پیٹ 
اگر ہوسکے تو دوسر عصر کے وقت  استعمال کریں۔ 
مدت استعمال : چالیس دن کے متواتر
فوائد :  جسم صحت مند ‘ توانا‘ خوبصورت اور سمارٹ بناتا ہے ۔ قبض کو دور کرتا ہے۔ معدے کو اعتدال پرلاتا ہے۔ دماغ کو قوت دیتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے‘ زیادتی پیاس کو ختم کرتا ہے۔ میعادی بخار کیلئے فائدہ مند ہے۔ گرمی کی وجہ سے ہونے والے سردرد کیلئے مفید ہے۔ یہ نسخہ دماغ اور تمام جسم کو طاقتور‘ سمارٹ بناتا ہے۔ جسم کے تمام حصوں کی نشوونما کرتا ہے۔ 
احتیاط : اگر یہ درج بالا نسخہ گرمیوں میں استعمال کیا جائے تو اس کے نتائج بہت زیادہ ہوں گے۔
 زیادہ سے زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے بھی کچھ نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ ہی ہے۔ اس لیے اس نسخہ کو آپ دن میں کئی بار بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

دماغی طاقت ، مضبوطی جسم

 دیسی انڈے :24 عدد
 کالےچنے بھنےہوئے:  250 گرام
الائچی چھوٹی سبز : 10 گرام
گری بادام : 250 گرام
 پستہ:  100 گرام
چاروں مغز:  100 گرام
 چینی ایک کلو (اگر دیسی شکر ہوجائے تو اس سے بہتر ہے)
 گوند پھَلائی : 250 گرام
 دودھ کا کھویا 500 گرام
 دیسی گھی : ایک کلو
ترکیب : نمبر دو تا نمبر سات اشیاء کو خوب باریک پیس لیں اب ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں جب انڈے اچھی طرح پھٹ جائیں تو نمبر دو تا نمبر سات کا سفوف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ گوند پھَلائی کو علیحدہ پیس لیں۔ اب کسی بڑے برتن میں گھی کو آگ پر رکھیں۔ گھی جب سرخ ہو تو گوند پھَلائی کو ڈال دیں جب گوند پھَلائی کا رنگ سرخ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہوجائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہوکر علیحدہ نظر آنے لگے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھوئے کی سفیدی ختم ہوجائے اور اس کےا ندر کی نمی گھی میں جذب ہوکر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کرلے۔تب اتار لیں‘ حلوہ تیار ہے۔ ٹھنڈا کرکے صرف اور صرف شیشے کے مرتبانوں میں چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ڈال کر محفوظ رکھیں

خوارک : ناشتے کے وقت ایک چمچ رائس اسپون یعنی چاول والا گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھالیں‘
فوائد :  انشاء اللہ بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آجائیں گی جو پڑھا وہ بھی نہیں بھولے گا اور دماغ کو کمپیوٹر کردے گا۔نوٹ: یہ  حلوہ اگرسردیوں میں کھائیں تو اس کا اثر عمر بھر رہے گا 
احتیاط :  موسم سرما میں ہی استعمال کریں۔ موسم گرما میں نہ استعمال کریں
مکمل تحریر اور تبصرے>>

حلق اور تالو کے زخموں کا علاج:

 ایک کلو پانی 
 ہلدی : ایک پاو 
 ترکیب : پانی میں  باریک پسی ہوئی ہلدی ملا کر جوش دیں جب پاؤ بھر پانی باقی رہ جائے تب چھان لیں 
طریقہ استعمال : صبح و شام اس پانی کے ساتھ غرغرے کریں۔ 
فوائد : انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی زخم ٹھیک ہوجائے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

آنکھوں کے گرد جھریاں اور حلقے

دودھ میں روئی کا پیڈ بھگو کر آنکھوں پر رکھیں
 ہفتے میں دو بار کرنے سے آنکھوں کے گرد جھریاں اور حلقے ختم ہوجائیں گے۔ 
نیم گرم دودھ سے اچھا کلینرکوئی نہیں لہٰذا اس سے اپنا چہرہ صاف کریں
مکمل تحریر اور تبصرے>>

آنکھوں کے حلقے ختم:

 آلو 
 کھیرے کا رس 
دونوں کا رس مکس کرکے لگانے سے آنکھوں کے گرد پڑے سیاہ حلقے اور سوجن دور ہوجائے گی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

داغ دھبوں اور مہاسوں کے لیے

پودینہ خالص : ایک تولہ
 سرکہ :  ایک پاؤ 
 ترکیب:  دونوں کو  پیس کر چہرے کے داغ دھبوں اور مہاسوں پر لگائیں۔
فوائد :  چند دن کے استعمال سے دھبے دور ہوجائیں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

رنگ سرخ و سپید

  پودینہ کے پتے : 50 گرام 
پانی : 1 کلو
  ترکیب : پودینہ کے پتے ایک کلو پانی میں ابال کر کھلے منہ کے برتن میں ٹھنڈی جگہ رکھ دیں
 احتیاط : نہار منہ پیا جائے تو زیادہ بہتر ہے
طریقہ استعمال :  روزانہ چائے کی پیالی کے چوتھائی حصے کے برابر استعمال کریں 
فوائد : رنگ سرخ و سپید ہوجائے گا۔ ن۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جلد فریش اور چہرہ شاداب

کھیرا 
دودھ
انڈے کی سفیدی 
ترکیب : کھیرے کو پیس کر دو چائے کے چمچ دودھ، ایک انڈے کی سفیدی میں اچھی طرح ملا کر لیں 
 طریقہ : چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں‘ خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھوڈالیں 
فوائد : چہرہ شاداب ہوجائے گا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

گوری رنگت

دودھ 
 لیموں
ترکیب : تھوڑے سے دودھ میں دو قطرے لیموں کے ڈال دیں جب دودھ پھٹ جائے تو پھٹے ہوئے دودھ کا پانی علیحدہ کرکے کسی الگ بوتل میں ڈال لیں اور اسی بوتل میں اتنی مقدار میں گلاب کا عرق ڈالیں
طریقہ استعمال :  رات کو سونے سے پہلے چہرے پرلگائیں اور صبح کسی اچھے صابن سے چہرہ دھولیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

گرمی دانوں سے نجات کیلئے:

 ملتانی مٹی 
طریقہ استعمال : ملتانی مٹی بھگو کر اس کا لیپ کریں‘
فوائد : ملتانی مٹی کے اس لیپ سے صرف جلن ہی نہیں گرمی دانے بھی ختم ہوجائیں گے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

لمبے اور گھنے بالوں کیلئے لاجواب ٹوٹکہ:

 ارنڈ (کسٹرآئل) کا تیل
 ناریل کا تیل 
 زیتون کا تیل
ترکیب : سب تیل ہموزن ملا کر صاف ستھری شیشی کی بوتل میں محفوظ کرلیں
طریقہ استعمال :  جب بھی سر پر تیل لگانا ہو تو اسے نیم گرم کرکے سر کی جلد اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔
فوائد : اس تیل کے باقاعدہ استعمال سے بال لمبے‘ گھنے اور مضبوط ہوجائیں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

دماغی جسمانی اور مردانہ طاقت لاجواب ناشتہ

بادام چهلے ہوئے. 10 گرام 
گائے کا دودھ. 1پاؤ
 چینی. 1/2کلو
 ورق چاندی. 5عدد 
الائچی دانہ. 10 گرام
 زعفران. 5تنکے 
 ترکیب : بادام چھلے ہوے10گرام ، لے کر ایک دو چمچ پانی ملا کرخوب گھوٹ لیں حتی کےمکھن کیطرح نرم ہو جائے ایک پاؤ گائے کا دودھ ملا کرآدھ کلو چینی میں شربت سے زیادہ گاڑھاقوام بنا لیں خوشبو کےلئے 10قطرے کیوڑہ ملا لیں
 5عدد ورق چاندی اور10گرام دانہ چھوٹی الائچی اور زعفران 5 تنکےڈالکرخوب پیس کراس خمیرہ میں ملا دیں بس نہایت لاجواب ناشتہ تیار ہے 
خوراک : 10سے 20گرام تک صبح نہارمنہ کھائیں اوپرسے نیم گرم دودھ پیئں
صحت جسمانی اوردل ودماغ میں قوت پیدا ہوتی ہے قوت باہ کے لئے یہ غذائی دوا ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

خزانہ خون

  کلونجی 50 گرام
 کاسنی کا تخم 50 گرام 
اجوائن دیسی 50 گرام 
کالی مرچ 30 گرام
 نوشادر 30 گرام
 ترکیب : سب اجزاء کا سفوف بنالیں
  خوراک . د و گرام نیم گرم دودھ کے ساتھ
طریقہ استعمال : دن میں تین دفعہ کھانے کے ادھا گھنٹہ بعد استعمال کریں
 فوائد : خون کی کمی کے لئے مفید ھے . خون کی سیا ہی کو دور کر کے سرخ اور صاف خون پیدا کر تا ھے.
 جگر کی کمزوری اور بھوک کی کمی کے لئے بھی مفید ھے ضعف جگر کے وجہ سے ھاتھ پاو میں جلن اور تپش کے لئے ازمودہ ھے.
مکمل تحریر اور تبصرے>>

شوگر کےمریضوں کے لیے

چنے پکھے ھوے 50:گرام 
چارے مغز. 50گرام 
گری بادام. 50گرام 
مغزچلغوزہ. 50گرام 
مغز پستہ. 50گرام 
گڈھ مار بوٹی. 1تولہ
 تخم جامن. 2 تولہ 
آم کیگٹھلی 2 تولہ
 ترکیب : سب چیزوں کو گرینڈ کر لیں اور کانچ کی شیشی میں محفوظ کر لیں 
خوراک : صبح اور شام 1+1چمچ تازہ پانی سےکھایئں
مدت استعمال : 15 دن 
 پرھیز : تمام میٹھی چیزوں سے اور تلی چیزوں سے چاول سے اور پھر ٹینشن سے پرھیز رکھ کر دوای استعمال کریں

مکمل تحریر اور تبصرے>>

Wednesday, May 17, 2017

سرکی خشکی کیلئے


ثابت دھنیا ایک چھٹان
اصلی دیسی گھی : حسب ضرورت

ثابت دھنیا ایک چھٹانک لے کر تھوڑے سے اصلی دیسی گھی میں جلا کر نیم گرم سر پر لگائیں رات کو سر پر لگائیں صبح سردھولیں ۔صبح لگائیں شام کو دھولیں ان شاءاللہ ایک ہفتہ لگانے سے ہی فرق پتہ چل جائے گا۔ تین چار دفعہ لگائیں خشکی ختم ہوجائے گی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

نسیان , کمزوری دماغ

مغز چڑا : 5 تولہ
مغز مرغ : 5 تولہ
مغز بکرا : 5 تولہ
چار مغز: 5 تولہ
مغز پستہ : 5 تولہ
مغز بادام : 5 تولہ
مغز پیٹھہ : 5 تولہ
مغز اخروٹ : 5 تولہ
مغز فندق : 5 تولہ
مغز چرونجی : 5 تولہ
مغز خشخاش : 5 تولہ
برہمی بوٹی : 1 تولہ
کشتہ مرجان :1 تولہ
کشتہ صدف :1 تولہ
مروارید : 1 تولہ
کشتہ چاندی : 1 تولہ
خالص شہد : حسب ضرورت

ترکیب :مغز بکرا , مغز چڑا ,مغز مرغ حسب ضرورت دیسی گھی میں بریاں کریں تاکہ آٹے کی مانند ہو جاۓ
مغز پستہ ، مغز بادام ، مغز پیٹھہ ، مغز اخروٹ ، مغز فندق ، مغز چرونجی ، مغز خشخاش سب مغزیات کو باریک کر کے دیسی گھی میں بریاں کریں
سب مغزیات کو خالص شہد میں مکس کر لیں
پھربرہمی بوٹی ، کشتہ مرجان ، کشتہ صدف مروارید اور کشتہ چاندی یہ سب ایک ایک تولہ لے کر مکس کر لیں اور کسی شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں

خوراک: دو تولہ صبح ناشتہ میں نیم گرم دودھ سے استعمال کریں

فوائد: کمزوری دماغ کے ایسے مریضوں کیلۓ خصوصا” مفید ہے جن کا دماغ بالکل جواب دے رہا ہو جو حضرات اس حد تک مرض نسیان کا شکارہو چکے ہوں کہ بعض اوقات اپنے ہی بچوں کا نام تک بھول جاتے ہیں بات کرتے اس لۓ اٹک جاتے ہیںکہ بولے جانے والے الفاظ ہی بھول جاتے ہیں دل جمعی سے کسی کام کو نہ کر سکتے ہیں معمولی سی بات انہیں پہاڑ دکھائی دیتی ہے چند منٹ کا مطالعہ یا چند منٹ کی گفتگو بدن کے تھکادینے کیلۓ کافی ہو دماغ کیلۓ بہت ہی اچھا نسخہ ہے سٹوڈنٹ مرد اورعورت دونوں کے لۓ یکساں مفید ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

Tuesday, May 16, 2017

اٹھرا



برگ نیم 55 تو
چاسکو 5 تولہ۔ دھماسہ پچیس گرام
رسونت انڈیا مصفئ 5 تولہ
سفید موصلی 5 تولہ
تالمکھانہ 5 تولہ
پوست کوکنار.
پرانا گڑ : حسب ضرورت

ترکیب :نخودی گولیاں بنا ئیں

خوراک: صبح و شام ہمراہ پانی.
احتیاط :حمل سے پہلے ہی شروع کروا دیں دوران حمل جاری رکھیں.
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ایڑیاں پھٹنا


لیموں کا چھلکا:ایک عدد
گلیسرین:ایک چائے کا چمچ
گلاب کا عرق :ایک چائے کا چمچ

ترکیب :سب کو اچھی طرح ملا کر ایک کریم تیار کر لیں 

طریقہ استعمال : رات کو سونے سے پہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں صبح پیر دھو لیں، چند دنوں میں پھٹی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں
مکمل تحریر اور تبصرے>>

قد بڑهانے کیلیے:



مروارید 60گرام

کشتہ فولاد 30گرام

عرق گلاب آدها لیٹر

ترکیب :مروارید کو عرق گلاب میں کهرل کریں،جب عرق ختم ہو جاۓ تو خشک ہونے کے بعد کشتہ فولاد مکس کر لیں
خوراک:چنے کے دانے برابر صبح،شام 200گرام مکهن میں مکس کر کے کهائیں
مکمل تحریر اور تبصرے>>

Sunday, March 6, 2016

اعضائے رئیسہ کیلئے فوڈ سپلیمنٹ

1. مربہ آملہ :25گرام
2. مربہ سیب :25 گرام
3. مربہ گاجر:25 گرام
4. مربہ ھریڑ :50 گرام
5. جوارش انارین 1 ڈبی
6. جوارش جالینوس 1 ڈبی
7.دواالمسک معتدل 1 ڈبی
8.خمیرہ گاؤزبان پچاس گرام
9. گلقند پچاس گرام
10. دانہ چھوٹی الائچی دس گرام
ترکیب : مربہ جات سے گٹھلیاں دور کرلیں اور ملا کر کوٹ کر یکجان کرلیں. پھر تمام معجونیں اور خمیرہ وغیرہ ملا کر کوٹ کر مکس کریں اور آخر میں الائچی کا سفوف ملا لیں. تیار ھے
اس معجون کو کسی شیشے کے جار میں محفوظ رکھیں.
خوراک : صبح شام ایک چمچ سے تین چمچ تک بلحاظ عمرمرد خواتین سب استعمال کر سکتے ھیں
فوائد: ٹانک کے طور پر معدہ کو تقویت دیتا ھے. گیس تبخیر کو ختم کرتا ھے. اعصاب کو طاقت دیتا ھے. دل اور دماغ کے لئے فرحت بخش ھے.
مکمل تحریر اور تبصرے>>

مغلظ منی اور جراثیم (sprem) بڑھانے کے لۓ

تالمکھانہ: 1 تولہ.
بیج بند: 1 تولہ .
تخم اوٹنگن :1 تولہ .
ثعلب مصری:5 تولہ .
شقاقل مصری :2 تولہ .
موصلی سفید انڈیا :2 تولہ .
موصلی سیاہ :2 تولہ .
بھول مکھانہ: 4 تولہ .
سنگھاڑا خشک "6 تولہ .
ثعلب پنجہ :6 تولہ .
کشتہ شاخ مرجان :15 گرام
کشتہ چاندی مدبر :12 گرام ( برادہ چاندی +گل و برگ مدار
ترکیب : تمام اجزا خالص کا پاوڈر بنا کر آخر میں کشتہ جات ملا لیں
خوراک:صبح وشام 9 گرام نھار منہ نیم گرم دودھ کے ساتھ .
احتیاط : 45 دن کا کورس کریں
مکمل تحریر اور تبصرے>>

نظر اور دماغی طاقت کا لاجواب خوراکی نسخہ

بادام دیسی:250 گرام
 بڑی الائچی:50گرام
چھوٹی الائچی:50گرام 
شہد:500 گرام
باداموں کو گرم پانی میں رات کو بھگو رکھیں صبح چھیل کر پاک صاف کپڑے پر پھیلا کر اوپر پاک
صاف کپڑا ڈال کر سائے میں خشک کریں۔ نمی خشک ہوجائے تو انہیں آدھ کلو خالص شہد میں بھگو دیں
اب اس شہد میں بڑی الائچی چھوٹی الائچی بھی باریک پیس کر ملا لیں۔ یہ کسی بڑے مرتبان اگر خالص
شیشے کا ہو تو بہتر ہے رکھ لیں
خوراک : ایک بڑا چمچہ بھرا ہوا صبح اور شام خوب چبا کر کھالیا کریں۔
احتیاط: مدت استعمال چار سے پانچ ماہ مسلسل بغیر کسی ناغے کے
فوائد : نظر اور دماغی طاقت کا لاجواب خوراکی نسخہ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

کھانسی‘ بلغم‘ الرجی اور دمہ چٹکیوں میں ختم

برگ بانسہ :1 کلو
چینی : ا کلو 
 فلفل دراز : 1 تولہ 
 پانی : 6 کلو


ترکیب : برگ بانسہ لیکر پتھر کنکر صاف کرلیں‘ چھ کلو پانی میں نہایت ہلکی آنچ میں ابالیں‘ جب دو کلو پانی باقی رہ جائے تو اس میں ایک کلوچینی ڈال کر بالکل ہلکی آنچ پرپکائیں کہ گاڑھا شربت بن جائے۔ ایک تولہ فلفل دراز جسے مگھاں بھی کہتے ہیں نہایت باریک پیس کراس کے اوپر چھڑک کر مکس کرکے ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں محفوظ رکھیں۔ شربت تیار ہے 

خوراک: بچوں کیلئے چوتھائی چمچ دن میں چھ سے سات دفعہ 
بڑوں کیلئے ایک چمچ دن میں پانچ سے سات دفعہ۔ 
احتیاط : کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں‘ کوئی نقصان دہ اثرات نہیں۔کھانے سے پہلے یا بعد تسلی اور اعتماد سے استعمال کریں
پرہیز : اس دوائی کے ساتھ زیادہ گرم چیزیں اور برف والی چیزیں یعنی جو چیزیں فریج کی لگی ہوئی یابرف کے ساتھ استعمال ہوتی ہیں حتیٰ کہ ٹھنڈا پانی تک بھی استعمال نہ کریں۔ مصالحہ دار چیزیں اور تلی ہوئی چیزیں تو اس کیلئے بہت نقصان دہ ہیں۔


فوائد : کھانسی‘ بلغم‘ الرجی اور دمہ چٹکیوں میں ختم
مکمل تحریر اور تبصرے>>

کیلے کے چھلکے سے سر درد کا علاج


کیلے چھلکوں کو پیس کر ان کا پیسٹ درد کی جگہ15 منٹ تک لگائے رکھنے سے سر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سر کا درد خون کی شریانوں میں پیدا ہونے والے تناوٴ اور تبدیلیوں کے باعث ہوتا ہے جب کہ کیلے میں موجود ''میگنیشیم'' نسوں کو سکون عطا کر کے سر درد کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

Saturday, March 5, 2016

سر درد کا علاج


معمولی سر درد ہو یا درد شقیقہ، دونوں ہی انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ اب آپ کو درد کش ادویات کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ سر درد کا علاج لیموں کے ذریعے بھی ممکن ہے۔لیموں میں قدرت نے ایسی تاثیر رکھی ہے کہ اگر بغیردودھ کی چائے میں لیموں کے چند قطرے ملا کر پیا جائے تو سر درد میں فوری افاقہ ہوتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ گرمی اور تھکن کے باعث ہونے والے سر درد کے لئے لیموں کے چھلکوں کا پیسٹ بنا کر ماتھے پر ملنے سے سردرد میں جلد آرام آجاتا ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

دماغی کمزوری، نظر کی کمزوری الرجی دائمی نزلہ سوزش اعصابی کمزوری کا اکسیر بے خطا لاجواب ٹوٹکہ


خشخاش : ایک پاؤ
چنے کی دال : ایک پاؤ ( دھلی ہوئی خشک )
گری ناریل : ایک پاؤ
ترکیب : سب کو باریک کرکے ایک پاؤ دیسی گھی سے کڑاہی میں ہلکا براؤن کر لیں۔ فالتو گھی نکال لیں 
خوارک : 2چمچ بڑے نیم گرم دودھ کے ہمراہ سوتے وقت چند ہفتے کھائیں
مکمل تحریر اور تبصرے>>

کھانسی کا علاج

انڈہ 
شہد 
ترکیب : ابلے ہوئے انڈے کی زردی لیں اور اسے شہد میں ملا کر کھائیں
فوئد : اس عمل سے سخت سے سخت کھانسی کو بھی شفاءنصیب ہوتی ہے,
مکمل تحریر اور تبصرے>>

کھانسی کا علاج



آٹے کا چھان:5 تولے

ترکیب : آٹے کا چھان پانی میں ڈال کر خوب ابالیں اور حسب منشاءاس میں نمک یا میٹھا شامل کرکے اس پانی کو پئیں‘ کھانسی ختم ہوجائے گی

احتیاط : سرد پانی ہرگز استعمال نہ کریں۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

کھانسی کا فوری علاج

ادراک 
شہد
ترکیب : ادرک کا عرق نکال لیں اور اسے شہد میں ملا کر بچے کو دیں کھانسی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

نہایت آسان مجرب طلا مجلوق



دیسی انڈے : 12 عدد 


ترکیب : انڈے کو اُبال کرذردیاں نکال لیں لوہے کے توے پر ذردیاںرکھ کر اُوپر کوئی اُونچا سا برتن رکھ دیں تا کہ دھواں نہ نکلنے پائے بعد میں دکھتےہوے کوئلوں پر یاں گیس کو چولھے پررکھ کر ہلکی سی آنچ جلائیں اور توے کو تھوڑا
سا ایک سائیڈسے اُونچا رکھیں اور جس جگہ سے توا نیچے کو ہے اس جگہ پر کوئی
پیالی رکھ دیں اس لیے کہ 10منٹ بعد جب تیل نکلنا شروع ہو جائے گا خود بخودتیل قطرہ
قطرہ کرکے پیالی میں آ گرے گا جب تیل نکلنا بند ہو جائے تو آگ بند کر دیں تیل کسیشیشی میں ڈال کر رکھیں

تر کیب استعمال:رات سوتے وقت عضو خاص پر 2منٹ مالش کریں اسی طرح10روز مالش کریں تیل لگا کرعضوخاص پر کوئی چیز وغیرہ نہیں باندھنی صبح اُٹھ کرعضوخاص کو نیم گرم پانی سے دھو لیں 

فوائد:انشاء اللہ تعالی بغیر کسی آبلہ یاں پھنسی کےعضوخاص میں بےانتہا قوت و سختی پیدا ہو جائے گی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

عضو خا ص کیلیےبہترین طلاء

فلفل دراز:10گرام
فلفل سیاہ:10گرام
،فلفل سفید: 10گر
مربہ سونٹھ کا شیرہ: 100گرام

ترکیب : خوب باریک پیس کرپاؤڈربنالیں پھر شیرہ میں اچھی طرح ملائیں پیسٹ سی بن جائے گی پھر کسی شیشی میں ڈال کر
 رکھیں

طریقہ استعمال:رات سوتے وقت تھوڑا سا پیسٹ اگلا اور نیچے والا حصہ چھوڑ کر عضوخا ص پر لگائیں اُوپرکپڑے کی پٹی لپیٹ لیں
احتیاط: اگر عضو خا ص پر دانے نکل آئیں تو دو دن کاوقفہ دے لیں اور عضو خا ص پر دیسی گھی رات کو لگا لیا کریں پھر دودن بعد طلاء کریں اسی طر ح پندرہ یوم عمل کریں
فوائد::عضو خا ص کے کھجی لاغری ٹیڑھاپن اور تمام نقائص دور ہوں گے سختی و قوت پیدا
ہو گی بڑے بڑے مہنگے طلاؤں سے بہتر سستا علاج ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

طلاء پیاز



پیاز: 5 گرام  
 پیاز کو کوٹ پیس کر 5گرام عضو خاص پر رات کو لگا کراُوپرکپڑے کی پٹی
باندھ لیں صبح دھولیں متواتر ایک ہفتہ تک لگا نے سے سختی و شدت حاصل ہوتی ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

آسان : نسخہ معجون ممسک

کلونجی : 50 گرام
اسپید : 20 گرام
خالص شہد : 210 گرام
ترکیب : دونوں کا سفوف کر لیں بعد میں شہد میں ملا لیں،پھر کسی شیشی میں ڈال کر رکھیں
خوراک:3گرام جماع سے 3 گھنٹہ پہلے خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ
فوائد::خوب امساک ہوتا ہے اعصاب پٹھوں کی کمزوری بھی رفع ہو جاتی ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

سیلان الرحم ، لیکوریا


اس مرض میں عورت کی اندام نہانی سے سفید یا ہلکے زرد رنگ کی رطوبت خارج ہوتی ہے۔ لیکوریا کی مریضہ آہستہ آہستہ کمزور اور لاغر ہوجاتی ہے۔ مرض پرانا اور دائمی ہونے کی صورت میں کمر‘ سر اور ٹانگوں میں درد رہنے لگتا ہے جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے اور مریضہ کو چکر آنے لگتے ہیں۔ مریضہ کا مزاج چڑچڑا ہوجاتا ہے۔ لیکوریا کا مرض اگر پرانا ہوجائے تو رطوبت بدبودار ہوجاتی ہے
کلونجی :6 گرام
تخم جامن :6 گرام
تخم کیکر:6 گرام
بلگری:6 گرام۔
ترکیب : ان سب کا سفوف بنا لیں 
خوراک : آدھا چمچ چائے والا شام کھانے کے 1 گھنٹہ بعد پانی یاں نیم گرم دودھ کے ساتھ بیس دن استعمال کریں
فوائد : کئی مریضائوں کو استعمال کرایا انتہائی مفید پایا کئی عورتوں کو استعمال کرایا انتہائی مفید و موثر ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

برائے نسوانی حسن.

ماذو
 خراطین مصفی
 بیربہوٹی
ترکیب : ہموزن لے کر باریک سفوف بناکر روغن زیتون کی مدد سے مرہم سی بنالیں
  طریقہ استعمال : دن میں دو سے تین بار پستانوں پر ہلکی ہلکی مالش کریں
احتیاط : کم از کم ایک ماہ سے تین ماہ تک استعمال کریں 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جسم طاقتورمضبوط اورفربہ کرنے کئلیے


مغز بادام شیریں
نشاستہ
کتیرا سفید
شکر یا مصری
انجیر
ترکیب : تمام ادویہ ہموزن لے کر سفوف تیار کرلیں۔ دو دانے انجیر ڈیڑھ پاﺅ دودھ میں جوش دے کر کسی کھلی جگہ ڈھانپ کر رکھ دیں صبح ایک چمچ سفوف کھا کر دودھ پی لیں اور انجیر کھالیں۔

فوائد : جسم کو طاقتور، مضبوط اورفربہ کرتی ہے 


احتیاط : یہ دوا چاند کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک استعمال کرنی چاہئے۔ اس کے بعد دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

برائے نسوانی حسن/دبلے پن کا علاج

تل سیاہ : 205 گرام
مغز بادام : 50 گرام
ناریل: 125 گرام 
مصری: 124 گرام
ترکیب : تمام ادویہ کا سفوف تیار کرلیں۔
خوراک : رات کو دو چمچ بڑے ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں 
فوائد :جسم طاقتور ہوتا ہے اورجسم میں نشاط وپھرتی پیداہوتی ہے۔دل، دماغ،جگر اور اعصاب کو طاقت پہنچتی ہے۔ چہرہ ہشاش بشاش ہوجاتا ہے
احتیاط : کچھ عرصہ تک مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

فوری طاقت

چھوارے : 4 عدد
دودھ : 1 پاؤ
ترکیب : گرم دودھ میں6 سے 10 گھنٹے کے لیے  بھگودیں
صبح شام نہار منہ چھوارے چبا کر کھا لیں دود پی لیں 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

نسخہ،سدا جوانی کیلئے


ناریل60:گرام
چھوہارہ:60گرام
کشمش:60گرام
،مغزاخروٹ:60گرام
مغز پستہ:60گرام
،مغزبادام:60گرام،
چینی:60گرام
تیاری:تمام کو پیس کررکھ لیں
مقدار خوراک:بارہ گرام صبح و شام نہار منہ ہمراہ نیم گرم دودھ ایک گلاس
فوائد:جسم کی سوئی ہوئی قوتوں کو بیدار کرتا ہے جسمانی طاقت اور قوت باہ بڑھاتا ہے
مادہ تولید پیدا کرتا ہے بے اولادوں کے اولاد پیدا کرتا ہے مرد و عورت دونوں کے لیے
مفید ہےعورت ڈھیلے ڈھالے جسم کو خوبصورت سمار‌ٹ جوان بنا دیتا ہے عرصہ10سال
سے آزمودہ ہے
احتیاط : ہر موسم میں  دس دن استعمال کر کے تین دن ناغہ
کریں پھر استعمال کریں اسی طرح ایک ماہ استعمال کافی ہے ایک ماہ کے وقفے کےبعد پھر
استعمال کرسکتےہیں
مکمل تحریر اور تبصرے>>

مقوی ناشتہ

خالص بیسن : 50 گرام (چنے کا آٹا)
انڈے: 3 عدد (دیسی یا فارمی)
مغز پستہ:20 گرم
مغز اخروٹ:20 گرام
مغز چلغوزہ : 10 گرام
مغز بادام: 10 گرام
 چینی اور دیسی گھی حسب ضرورت۔
ترکیب:بیسن کو گھی میں بریاں کرکے یعنی جب بیسن ہلکا سرخ ہوجائے اور اس کی خوشبو آنے لگے تو چولہے سے اتار کر اس میں انڈے توڑ کر ڈال دیں اور مرکب کو اچھی طرح یکجا کرلیں اور پھر دوبارہ چولہے پر رکھ دیں اور چمچ ہلاتے رہیں اور ساتھ ہی حسب ضرورت چینی بھی ڈال دیں یہ مرکب آہستہ آہستہ گاڑھا ہونا شروع ہوجائے گا جب دیکھیں حلوے کے قوام جیسا گاڑھا ہوگیا ہے تو اسے اتار لیں مزید گاڑھا کرنا چاہیں تو کچھ دیر اور چولہے پر رہنے دیں اور تیار ہوجانے پر چولہے سے اتار کر اس میں مغزیات ملادیں مگر یہ یاد رہے کہ ان مغزیات کا استعمال لازمی ہے ۔ دیسی گھی اور دیسی انڈے نہ ملنے کی صورت میں فارمی انڈے اور عام گھی بھی استعمال کرسکتے ہیں اور مرکب کو ہلاتے وقت اس بات کاخاص خیال رکھیں تاکہ جل نہ جائے۔ بہترین مقوی ناشتہ تیار ہے

خوارک : ناشتے کے بعد حسب ضرورت چائے یا نیم گرم دودھ پی لیں


مکمل تحریر اور تبصرے>>